فائنل کا خواب چکنا چور ہوتے ہی آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا دیدیا کھلاڑیوں کو اہلخانہ سمیت شدید مشکلات کا سامنا،پاکستانی سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر بھارتی ٹیم کی حمایت میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

12  جولائی  2019

مانچسٹر(آن لائن)ورلڈکپ2019 کے سیمی فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد کوہلی الیون کو واپسی کے ٹکٹ نہیں مل سکے اور اب انہیں 14 جولائی تک انگلینڈ میں ہی رکنا پڑے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس بات کا پختہ یقین کا تھا کہ ان کی ٹیم عالمی کپ کا آخری میچ کھیلے گی لہذا متبادل منصوبہ نہیں کی گئی۔2 دن جاری رہنے والے پہلے سیمی فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد

جب ٹکٹس کے لیے بھاگ دوڑ شروع کی گئی 14 جولائی سے پہلے کوئی فلائٹ دستیاب نہیں تھی۔اپنے آخری میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہوٹل چھوڑنا پڑا لیکن تمام کھلاڑی تاحال مانچسٹر میں ہی موجود ہیں۔بھارتی بورڈ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے سبب کھلاڑیوں سمیت پورے عملے اور ان کے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق انتظامی کوتاہی کے سبب ٹیم ایک ساتھ واپس نہیں آئے گی اور ہر کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹ کا ٹکٹ کٹائے گا۔خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جبکہ پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر شکست خوردہ بھارتی ٹیم کے حق میں میدان میں اتر آئے ہیں ۔جمعہ کو ایک بیان میں شعیب اختر نے بھارت کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ ویرات کوہلی الیون پر غصہ نہ کریں کیونکہ اس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ اسی طرح شعیب اختر نے دھونی کو ’لیجنڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈائیو لگالیتے تو رن آئوٹ سے بچ سکتے تھے۔سابق اسپیڈ اسٹار نے رویندرا جڈیجا کو قدرے بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس گیند پر وہ آئوٹ ہوئے وہ چھکے والی تھی مگر تھوڑی اوپر اٹھ گئی جس سے وکٹ گنوانا پڑی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…