بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی شائقین پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، بھارتیوں کی اپنی بات ہی ان کے گلے پڑ گئی

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتیوں کے سر شرم سے جھک گئے، نیوزی لینڈ کو ایک آسان ہدف سمجھنے کی غلطی نے انڈیا کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، گزشتہ روز بھارت کرکٹ شائقین دعویٰ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ہماری ٹیم نیوزی لینڈ کو با آسانی ہرا دے گی، جب بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا تو بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ یہ سکور تو بہت کم ہے یہ ہمارے دو بیٹسمین ہی بنا لیں گے۔ بھارتی شائقین کی

اس خوش فہمی کو نیوزی لینڈ کے باؤلر نے اپنی شاندار کارکردگی سے دور کر دیا، بھارت کو 18 رنز سے شرمناک شکست دی اور اس کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کی شکست پر سٹیڈیم میں بھارتی شائقین زاو و قطار روتے ہوئے نظر آئے۔ وہ اپنی ٹیم کی شکست پر افسردہ اور غصے میں تھے انہیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو شکست ہو سکتی ہے لیکن نیوزی لینڈ نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں کیویز نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ 240 کے ہدف کے تعاقب میں کوہلی الیون 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوہلی، روہت شرما، راہول سمیت دیگر بڑے بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ جدیجا نے 77 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے مہندر سنگھ دھونی 50رنز بنا کر رن آؤٹ ہوکر ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلے گئے۔ میٹ ہینری نے تین شکار کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے کیویز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 239 رنز بنائے تھے۔ ٹیلر74، ولیمسن نے 67 رنز کی شاندار باری کھیلی تھی۔ بھونیشور کمار نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کیویز ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچی جبکہ 2015ء کی طرح انڈین ٹیم اس بار بھی سیمی فائنل میں شکست کھا بیٹھی۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مارٹن گپٹل اور نکولس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کیویز ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، تاہم اوپنر گپٹل پورے ایونٹ کی طرح اس بار بھی سیمی فائنل مرحلے میں ناکام رہے اور 14 گیندوں پر

ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر بمرا کا شکار بن گئے، کوہلی نے ان کا سلپ میں شاندار کیچ تھاما۔کپتان ولیمسن اور نکولس نے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم دونوں نے بھی کچھوے کی چال کی طرح بیٹنگ کی، 68 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس کا اختتام سپنر جڈیجا نے کیا۔ نکولس 51 گیندوں پر 28 سکور بنا کر سپنر کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان کین ولیمسن نے 95 گیندوں پر 67 سکور کی باری کھیلی اور چاہل کی گیند پر جڈیجا کو کیچ دے بیٹھے۔ جیمی نیشام 12 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بیٹسمین کو پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ کولن ڈی گرینڈ ہوم کی مزاحمت 16 رنز پر دم توڑ گئی۔ بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی نے کیچ پکڑا۔روز ٹیلر 74 سکور کی شاندار باری کھیل کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ ٹام لیتھم نے 10 سکور بنائے۔ ہینری ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے۔ بھونیشور کمار نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ کیویز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 239 رنزبنائے۔ بھونیشور کمار نے تین، بمرا، پانڈیا، جڈیجا،چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی طرف سے

روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغازکیا، کیویز باؤلر میٹ ہینری نے دوسرے ہی اوور میں میگا ایونٹ میں رنز کے انبار لگانے والے روہت شرما کو پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے ایک رن بنائے۔ تیسرے اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ چوتھے اوورز کی پہلی گیند پر ایک مرتبہ پھر میٹ ہینری نے شاندار گیند کر کے لوکیش راہول کی وکٹ حاصل کی، وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے کیچ تھاما۔ بیٹسمین صرف ایک رن بنا سکے۔ وکٹ گنوانے کے بعد بھارتی ٹیم نے محتاط انداز میں

بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم حریف باؤلرزکی شاندار باؤلنگ کے سامنے بیٹسمین کچھوے کی چال کی طرح بیٹنگ کرتے رہے، 10 اوورز کی آخری گیند پر میٹ ہینری نے دنیش کارتک کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 25 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔ جیمی نیشام نے بیٹسمین کا کیچ تھاما۔اس دوران رشب پانٹھ نے مزاحمتی اننگز کھیلنے کی کوشش کی اور ہردیک پانڈیا کیساتھ مل کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے 47 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جو سپنر مچل سینٹر نے توڑی،

لیفٹ ہینڈ بیٹسمین رشب پانٹھ جلد بازی میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 56 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ ہر دیک پانڈیا 62 گیندوں پر 32 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ مچل سینٹر کی گیند پر کپتان ولیمسن نے شاندار کیچ تھاما۔ آل راؤنڈر روینڈرا جڈیجا نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ 208 کے مجموعی سکور پر 59 گیندوں پر 77 رنز کی باری کھیل کر بولٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔ وکٹ کیپر دھونی 71 گیندوں پر 50 سکور بنا کر جلد بازی میں رن آؤٹ ہو گئے۔بھارت کی ٹیم 221 رنز بنا سکی۔ میٹ ہینری نے تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ میٹ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…