ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

جیسی کرنی ویسی بھرنی، نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کو چت کر دیا

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن نیوزی لینڈ کی اننگ ابھی 46.1 اوور تک پہنچی تھی کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، دوسرے دن میچ وہیں سے شروع کیا گیا، نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 211 رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، کیویز بلے بازوں میں اوپنر مارٹن گپٹل ایک، ہنری نکلس 28، جیمز نیشم 12 اور گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

کپتان کین ولیم سن نے 67 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔ نیوزی لینڈ نے بارش سے قبل 46.1 اوورز میں کین ولیمن سن اور راس ٹیلر کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔ جمعرات کے دن جب میچ شروع ہوا تو راس ٹیلر 74 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی طرف سے بھونیشور کمار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمرا، ہاردک پانڈیا، رویندرا جیجا اور یوزویندرا چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 239رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے اس طرح انڈیا کو 240 رنز کا ہدف ملا، بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، راہول، روہت شرما، ویرات کوہلی صرف ایک ایک رنز بنا سکے، پنٹ اور پانڈیا نے صرف 32، 32 رنز سکور کیے، دھونی پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جدیجا نے شاندار کھیل پیش کیا اور وہ 77 رنز پرآؤٹ ہو گئے، اس کے علاوہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی نمایاں سکور نہ کر سکا، انڈیا کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل 18 رنز سے جیت کر بھارتی سورماؤں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سلو کھیل کر پاکستان کو باہر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا تھا لیکن آج وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…