جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

محمد حفیظ نے وقار یونس کا ریٹائرمنٹ کا مشورہ مسترد کر دیا

datetime 10  جولائی  2019 |

لاہور( آن لائن )آل رانڈر محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وقار یونس کا مشورہ مسترد کر دیا۔ورلڈکپ کیساتھ ہی شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر اختتام کو پہنچ گیا، سابق ٹیسٹ پیسر وقار یونس نے ایک اور سینئر آل رانڈر محمد حفیظ کو بھی یہی مشورہ دیا تھاکہ ان کے لیے اب ریٹائر ہونا مناسب رہے گا البتہ حفیظ ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد وہ تمام وقت اہل خانہ کیساتھ گزار رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حفیظ نے کوچ سمیت اعلی حکام پر واضح کر دیا کہ وہ مکمل فٹ اور اپنی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں، اس لیے ملک کی مزید نمائندگی کرنا چاہتے ہیں،البتہ ان کے مستقبل کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی،حفیظ اپنی کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ بیٹنگ آرڈر میں مسلسل چھیڑ چھاڑ کو قرار دیتے ہیں۔اوپننگ نہ کرنے کے باعث ان کی بیٹنگ متاثر ہوئی، بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل انھوں نے ٹیم مینجمنٹ سے اوپننگ کرانے کا بھی کہا تھا مگر ان کی بات نہیں مانی گئی،انھوں نے ٹیم مینجمنٹ سے یہ بھی کہا کہ جس وقت سمجھا ان سے کوئی اچھا کھلاڑی آگیا ہے تو از خود کرکٹ چھوڑ دیں گے، البتہ فی الحال انھیں نہیں لگتا کہ کوئی نوجوان ان کی جگہ سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے 8 میچز میں محمد حفیظ نے 31.62 کی اوسط سے 253 رنز بنائے، انھوں نے واحد نصف سنچری انگلینڈ کیخلاف سکور کی،84رنز کی اننگزنے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا،38سالہ حفیظ نے گذشتہ برس دسمبر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…