جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور بھارتی کمنٹینر سنجے منجریکر میں ٹوئٹر پر نوک جھونک شدت اختیار کرگئی

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، نئی دہلی (آن لائن )انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اورمعروف بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھونک شدت اختیار کر گئی ہے۔ سنجے منجریکر نے غصے میں آکر مائیکل وان کو بلاک بھی کردیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنجے منجریکر کی طرف سے مائیکل وان کو ٹوئٹر پر بلاک کئے جانے کا انکشاف سابق انگلش کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر کیا۔سنجے منجریکر نے کچھ دنوں پہلے بھارتی کرکٹر راویندرا جدیجہ کو بٹس اینڈ پیس کرکٹر قراردیا تھا،جس پرجدیجہ نے خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منجریکر کو جواب بھی دیا تھا۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں جڈیجہ نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا تو منجریکر نے اپنا بیان بدلتے ہوئے جدیجہ کو اسٹریٹ اسمارٹ کرکٹر قرار دے دیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لیے اپنے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جدیجہ کو شامل کیا جس پر مائیکل وان نے منجریکر پر طنز یہ ٹوئٹ کی کہ بٹس اینڈ پیس کرکٹرکو آپ نے اپنی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے۔پھرمنجریکر نے دوبارہ سیمی فائنل کے لیے اپنی ٹیم چنی تو اس سے جدیجہ کو ڈراپ کردیا اورٹوئٹس میں اس کی وضاحت بھی پیش کی۔ اس تمام تر صورتحال کے دوران مائیکل وان نے انکشاف کیا کہ انہیں سنجے منجریکر نے بلا ک کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…