اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

اگر آج بھی سارا دن بارش ہوتی رہی اور میچ نہ ہوا تو انڈیا اور نیوزی لینڈمیں سے کون سیدھا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگا؟پڑھئے حیران کن تفصیلات

datetime 10  جولائی  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روزبارش کے باعث روکا جانے والا سیمی فائنل میچ آج مکمل کیا جائے گا لیکن اگر آج بھی بارش ہوگئی اور میچ نہ ہو سکا تو پھر دونوں ٹیموں میں سے فائنل میں کون پہنچے گا؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ  بارش کے باعث اگر آج بھی میچ متاثر ہوا تو پھر نیوزی نہیں بلکہ بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی ۔

کیونکہ لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی اس لئے بہتر پوزیشن کے باعث بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 47 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے تھے تاہم اس موقع پر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا جسے آج مکمل کیا جائے گا۔دریں اثنابھارت کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے پرڈر گیا ، اس خوف کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارت کے کہنے پر نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈکپ سیمی فائنل کے موقع پر اولڈ ٹریفورڈ کی فضا میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں تھی۔یہ فیصلہ مقامی حکام سے مشاورت کے بعد کیاگیا جس کا مقصد نجی طیاروں کو اس مقام پر آنے سے روکناتھا۔اس سے قبل بھارت کو کرکٹ کا کھیل سیاست کی نظر کرنے پر منہ توڑ جواب ملا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…