جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

اگر مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ سے فارغ کیا جاتا ہے تو نیا کوچ کون ہو گا ؟ حیرت انگیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 9  جولائی  2019 |

لاہور(آن لائن) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت جاری ہے، کوچ مکی آرتھر کی کرسی بھی خطرے میں ہے مگر انھوں نے عہدے پر برقرار رہنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں، ہیڈ کوچ نے گذشتہ روز لندن میں

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات کرکے گرین شرٹس کیلئے اپنے ’’کارنامے‘‘ گنوائے،انھوں نے ورلڈکپ2019ء کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا ملبہ کارکردگی کی بجائے قسمت پر ڈال دیا۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے انھیں کسی قسم کی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے ہوئے فیصلہ کرکٹ کمیٹی پر چھوڑنے کا کہا جس کے سربراہ وسیم ہی ہیں، مکی آرتھر کو بتایا گیاکہ نئے کوچ کیلئے اشتہار دیا جائیگا اور وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں،کوچ کرکٹ کمیٹی میٹنگ میں اپنے دور کے حوالے سے پریذنٹیشن دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مکی آرتھر کو برقرار نہ رکھا گیا تو نیا کوچ بھی غیرملکی ہی ہوگاکیوں کہ منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کسی پاکستانی کوچ کا تقرر نہیں چاہتے، ان کے مطابق غیر ملکی کوچ قومی کرکٹرز کو بہتر انداز میں سنبھال سکتا ہے اور اسکی بات سنی بھی جاتی ہے، وسیم خان سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ دونوں بھی غیرملکی کوچ کے ہی حق میں ہیں۔اس پیش رفت سے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے جو کوچ کا عہدہ سنبھالنا چاہتے ہیں،انھوں نے حال ہی میں کرکٹ کمیٹی کی سربراہی ’ نئی ذمہ داری‘ سنبھالنے کیلئے ہی چھوڑی تھی، انکا دوسرا آپشن انضمام الحق کی جگہ چیف سلیکٹر بننا ہے مگر وہ پلیئنگ الیون کے انتخاب کا بھی حق چاہتے ہیں، اس دوڑ میں کئی دیگر سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…