اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

مکی آرتھر اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شدید جھڑپ ،بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 6  جولائی  2019 |

لندن(آن لائن )قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان جھڑپ کا انکشاف، ٹیم کے سینئر کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلانے کے حق میں تھے، تاہم ہیڈ کوچ نے شدید مخالف کی اور آل راونڈ کو میچ نہ کھیلنے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان طویل اور گرما گرم بحث ہوئی تھی۔

قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو شامل کروانا چاہتے تھے، تاکہ آل راونڈر کو الوداع کیا جا سکے۔ تاہم مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کی تجویز قبول کرنے سے انکار کیا، اور شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ نہیں بننے دیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد شعیب ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا کہا تھا آج ون ڈے کیرئیرختم ہو گیا۔ افسردہ بھی ہوں لیکن کیرئیر سے مطمئن بھی ہوں۔ یہ ایک بڑاپلیٹ فارم تھاہرفارمنس اہمیت رکھتی ہے،میں مجموعی طور پر مطمئن ہوں۔ افسوس ورلڈ کپ نہ جیت سکے ، چیمپینز ٹرافی کی جیت یادگار لمحہ ہے۔ شعیب ملک کہتے ہیں کہ دو میچز کی پرفارمنس سے کسی کے بارے میں رائے نہیں بنانی چاہیے۔پرفارمنس اچھی نہ ہو رہی ہو تو تبدیل کرنیمیں کوئی حرج نہیں۔ مجھے تبدیل کیا گیا اس کے بعد جیت بھی ملی۔ مجھے کوئی شکوہ نہیں کہ سینیرکھلاڑی کوباہر بٹھایا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔ شعیب ملک کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کھیلوں گا جو اگلے سال ہو گا۔ ٹی ٹوینٹی میں میری پرفارمنس سب کیسامنیہے، جب سیپاکستان ٹیم نمبرون بنی ہے۔میرا فوکس اب ٹی ٹوینٹی پر ہو گا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دیکھوں گا کہ آگے کھیل سکتا ہوں یا نہیں۔ جب مجھے علم ہو گا کہ میرا فوکس نہیں ہے تو میں خود کرکٹ چھوڑ دوں گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اکتوبر 1999میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنیوالے آل رانڈر نے287میچز میں 34.55کی اوسط سے 7534رنز بنائے،انہوں نے9سنچریاں اور44نصف سنچریاں بھی سکور کیں، وہ پاکستانی ٹاپ سکوررز کی فہرست میں انضمام الحق، محمد یوسف،سعید انور اور شاہد آفریدی کے بعد پانچویں نمبر پر

ہیں،انھوں نے سب سے بڑی اننگز 143کی کھیلی،بالنگ میں شعیب ملک نے39.18کی ایوریج سے 158شکار کیے ہیں، بہترین کارکردگی 19رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، شعیب ملک 2007سے 2009تک کپتان بھی رہے۔طویل کیریئر میں کئی اتار چڑھا دیکھنے والے آل رانڈر نے نومبر 2015میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…