لندن(این این آئی)پاکستان بنگلہ دیش کو94رنزسے شکست دینے کے باوجودناقص رنز ریٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا،لارڈزکرکٹ گراؤنڈمیں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 43ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کامظاہرہ کیا اورمقررہ 50اوروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر315رنزبنائے،امام الحق نے بہترین اننگزکھیلتے ہوئے ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری بنائی،شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،
316رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم44.1اووروں میں 221رنزپرآؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے اننگزکاآغازسومیا سرکار اور تمیم اقبال نے کیا۔بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ26رنزپرگری جب سومیا سرکار22رنزبناکرمحمدعامرکی گیندپرفخرزمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ48 رنز پر گری جب تمیم اقبال 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے،تیسری وکٹ78رنزپرگری جب مشفیق الرحیم وہاب ریاض کی گیندپربولڈہوگئے، چوتھی وکٹ136رنزپرگری جب لیتن داس32رنزبناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیندپرحارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،پانچویں وکٹ154رنزپرگری جب شکیب الحسن 64رنزبناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ 197رنزپرگری جب مصدق حسین16رنزبناکرشاداب خان کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،ساتویں وکٹ بھی197رنزپرگری جب محمدسیف الدین بغیرکوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیندپرمحمدعامرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،آٹھویں وکٹ198رنزپرگری جب محمداللہ 29رنزبناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیندپربولڈہوگئے،نویں وکٹ219رنزپرگری جب مشرفی مرتضیٰ15رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اوردسویں وکٹ221رنزپرگری جب مستفیض الرحمان ایک رن بناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیندپربولڈہوگئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے35رنزدے کر6،شاداب خان نے59رنزدے کر2، محمدعامرنے31اوروہاب ریاض نے33رنزدے کرایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغاز فخر زمان اور امام الحق قومی ٹیم نے کیاتاہم اوپنرزٹیم کوبڑا آغازفراہم نہ کرسکے پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنزپرگری جب فخر زمان 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کرمحمدسیف لدین کی گیندپرمہدی حسن معراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،اسکے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لئے آئے انہوں نے امام الحق سے ملکردوسری وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنائے۔دوسری وکٹ180رنزپرگری جب بابراعظم96رنزبناکرمحمدسیف الدین کی گیند پرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ246رنزپرگری جب امام الحق 100رنزبناکر مستفیض الرحمان کی گیندپرہٹ وکٹ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ 248رنزپرگری جب محمدحفیظ27رنزبناکرمہدی حسن معراج کی گیندپرشکیب الحسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ255رنزپرگری جب حارث سہیل 6رنزبناکر مستفیض الرحمن کی گیند پرسومیاسرکارکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔267کے سکورپر عماد وسیم نے زوردار شارٹ مارا تاہم گیند کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ پر جالگی جس کے باعث سرفراز احمد زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔چھٹی وکٹ288رنزپرگری جب وہاب ریاض 2رنزبناکرمحمدسیف الدین کی گیندپربولڈہوگئے،ساتویں وکٹ289رنزپرگری جب شاداب خان ایک رن بناکر مستفیض الرحمن کی گیندپرآؤٹ ہوگئے، آٹھویں وکٹ314رنزپرگری جب عمادوسیم43رنزبناکر مستفیض الرحمن کی گیندپرمحمداللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے
اورنویں وکٹ316رنزپرگری جب محمدعامر8رنزبناکر مستفیض الرحمن کی گیندپرمشفیق الرحمن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مستفیض الرحمن نے5،جبکہ سیف الدین نے 3 اورمہدی حسن معراج نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔میچ جیتنے کے باوجود گرین شرٹس کا مشن ورلڈکپ اختتام پذیر ہوگیا۔پاکستان نے 9 میچوں میں سے 5 جیتے اور تین میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ ڈرا ہوا، 11 پوائنٹس کے باوجود ناقص رنز ریٹ کے باعث قومی ٹیم فائنل فور میں رسائی سے محروم رہی اور بہتر رنز ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ کے تین میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 4 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث سیمی فائنل کیلئے اس کا سفر پہلے ہی اختتام پذیر ہوچکا تھا۔