بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں ڈراپ  کئے جانے کا امکان

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) قومی ٹیم  جمعہ  کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے میدان میں اترے گی گرین شرٹس کے لیے بری خبر یہ ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤ لر وہاب ریاض بنگلہ دیش کے خلاف اس اہم میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور ان کی جگہ حسن علی یا محمد حسنین کو موقع دیا جانے کا امکان ہے۔ ادھر ٹیم مینجمنٹ کو قومی ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی محمد حفیظ کی فارم کے حوالے سے بھی تشویش ہے جو اہم مواقع پر پارٹ ٹائم باؤ لر ز کے ہاتھوں آؤ ٹ ہورہے ہیں اور وہ ذمہ داری لینے سے گریزاں ہیں

جو38سالہ کھلاڑی کو لینی چاہیئے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ شعیب ملک یا آصف علی وہ میچکھیل سکتے ہیں،شعیب ملک کی رواں ورلڈ کپ میں فارم انتہائی ناقص ہے جب کہ وہ زیادہ باؤ لنگ بھی نہیں کررہے ہیں جس کے باعث آصف علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے،حارث سہیل کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چھٹے باؤ لر کی ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں جب کہ آصف علی اپنی پاور ہٹنگ کے باعث قومی ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…