ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاک افغان میچ کے دوران باقاعدہ سازش کے تحت ہنگامی آرائی کی گئی،برطانوی خفیہ ادارے ایکشن میں،4افغان باشندے گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (آن لائن) پاک افغان میچ کے دوران باقاعدہ سازش کے تحت ہنگامی آرائی کی گئی، خفیہ ادارے ایکشن میں آگئے، کئی لوگ گرفتار کر لیے گئے، کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والے میچ کے دوران پرتشدد کاروائیوں کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق بظاہر پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی ایک منظم سازش معلوم ہوتی ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی میچ کے دوران اس قسم کے پرتشدد واقعات نہیں ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی خفیہ اداروں نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں برمنگھم سے 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ برطانوی پولیس نے مزید بتایا ہے کہ میچ کے دوران تشدد کا شکار ہونے والے پاکستانی متاثرین سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں شر پسند افغانیوں نے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی شائقین کرکٹ پر حملہ کیا تھا۔ شکست برداشت نہ کر پانے والے افغان شر پسندوں نے گراونڈ میں بھی گھس کر پاکستانی کرکٹرز پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستانی کرکٹرز کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران سیکورٹی کے اضافی اور مزید سخت انتطامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 5 جولائی بروز جمعہ کو لارڈز کے تاریخی گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کا آخری لیگ میچ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…