اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظرثانی شدہ سسٹم منظور کر لیا،وزیراعظم عمران خان نے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دے دی،نئے اسٹرکچر کے مطابق 16 کے
بجائے 6 ٹیمیں شامل ہوں گی،وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات جاری کر دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرکٹ ٹیمیں رکھنے سرکاری ڈیپارٹمنٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں،گیارہ اداروں کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت نامہ بھجوایا گیا۔