بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں ہماری منزل اپنے ہاتھوں میں ہے، مکی آرتھر

datetime 3  جولائی  2019 |

لارڈز(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شان دار کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی منزل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف بھارت کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جس طرح کھیلا ہے وہ معاملہ ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ میں اس میچ کو غور سے دیکھ رہا تھا اور بھارت نے جس طرح کھیلا اس پر مایوسی ہوئی۔

کیونکہ اس سے ہمارے دروازے کھلے رہتے۔مکی آرتھر نے کہا کہ اب ہماری نظریں جمعہ کے میچ پر ہیں جس میں حقیقی موقع ہے اور ہماری منرل اپنے ہاتھوں میں ہے۔مکی آرتھر نے کہاکہ جب ہم ٹورنامنٹ میں پیچھے مڑکر دیکھتے ہیں تو مجھے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست بہت تکلیف دیتی ہے۔ویسٹ انڈیز سے ہوئی بدترین شکست پر انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے شروع میں وہ ایسا میچ تھا جس میں ہمیں اچھا کھیلنا چاہیے تھا لیکن ہم ایسا نہیں کرپائے اور اب اس کے باعث تکلیف ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…