بابراعظم نے لارا،ڈیویلیئرز،پونٹنگ جیسے عظیم پلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

3  جولائی  2019

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹر بابراعظم ورلڈ کپ میں 378رنز کی بدولت 24سال یا اس سے کم عمری میں زیادہ رنز بنانے والے عظیم پلیئرز کی صف میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے عالمی کپ1996ء  میں 523رنز بنائے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کےاے بی ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ 2007ء میں 372رنز ، رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ 1999ء میں 354رنز اور برائن لارا نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں 333رنز سکور کیے تھے۔24سالہ بابر اعظم نے ابھی تک 378رنز بنائے ہیں اور وہ اب تک ورلڈ کپ کی44سالہ تاریخ میں زیادہ رنز سکور کرنے والے دوسرے انڈر25

کرکٹر بن گئے ہیں ،بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر میں ابھی تک 10سنچریاں بنائی ہیں، ان میچز میں سے 8میں پاکستان ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔ بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا، ہاشم آملہ نے 3000 رنز 57 اننگز میں مکمل کیے تھے۔بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987ء  کے ورلڈ کپ میں حاصل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…