بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

  عالمی کپ 2019ء   بھارت نے بنگلادیش کو  28 رنز سے  ہرا دیا،سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی 

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(آن لائن) عالمی  کرکٹ ورلڈکپ2019ء  کے چالیسویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی ہے،روہیت شرما کو شاندار سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منگل کے روز  کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لوکیش راہول اور روہت شرما نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 180 رنز کی شراکت قائم کی،

اوپنر روہت شرما نے سنچری مکمل اور 104 رنز بنانے کے بعد  آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ برقرار رہا اور بھارتی ٹیم کو مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 314 رنز پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔کپتان ویرات کوہلی نے 26، پانٹ نے 48، پانڈیا صفر، دھونی نے 35، کارتک نے 8 اور کمار نے 2 رنز بنائے جب کہ محمد شامی ایک اسکور کے ساتھ ناٹ  آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں مستفیض الرحمان نے حاصل کیں، شکیب الحسن، روبیل حسین اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو تجربہ کار اوپنر تمیم اقبال 39 کے اسکور پر 22 رنز بنا کر  آوٹ ہوئے جس کے بعد سومیا سرکار اور شکیب الحسن نے اسکور کو 74 رنز تک پہنچایا جس میں سومیا سرکار کا حصہ 33 رنز تھے۔مشفق الرحیم نے شکیب الحسن کا ساتھ دینے کی کوشش ضرور کی لیکن چاہل نے ان کی اننگز 24 رنز تک محدود کردی اور 121 کے مجموعے پر بنگلہ دیش کو تیسرا نقصان پہنچایا۔بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ ایک ایسے وقت میں گری جب ایک اچھی شراکت کی ضرورت تھی اور لٹن داس 22 رنز بنا کر شکیب الحسن کا ساتھ دے رہے تھے لیکن ہارڈک پانڈیا نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔شکیب الحسن نے مصدق حسین کے ساتھ 173 تک پہنچایا تو مصدق 8 رنز بنا کر  آؤ ٹ ہوئے جس کے بعد شکیب الحسن کو ہارڈک پانڈیا نے  آوٹ کرکے بنگلہ دیش کی امیدوں کو ختم کردیا،

انہوں نے 66 رنز بنائے۔شبیر رحمٰن اور محمد سیف الدین نے 66 رنز کی ایک اچھی شراکت قائم کی لیکن ان کی یہ کارکردگی ٹیم کو جیت کے قریب لانے میں کامیاب نہ ہوسکی اور بمرا نے شبیر کو ا?و?ٹ کرکے ان کے ارادوں کو بھی ختم کردیا، انہوں نے 36 رنز بنائے۔بھونیشور کمار نے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کو 8 رنز کے اضافے کے بعد پویلین بھیج کر ا?ٹھویں وکٹ گرا دی جس کے بعد بمرا نے روبیل حسین اور مستفیض الرحمٰن کو  آؤ ٹ کر کے میچ کو ختم کر دیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 286 رنز بنا کر  آؤ ٹ ہوئی

میچ میں 28 رنز سے شکست ہوئی۔بھارت کے بمرا نے 4 اور پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے بھارت کو ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب بنگلا دیش نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 11پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بنگلا دیش 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، میچ ہارنے کی صورت میں بنگلا دیش ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے   جبکہ  بنگلہ دیش کی ہار کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات برقرار ہیں۔ اگر انگلینڈ نے آج  بدھ کے روز نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…