بابر اعظم نے لارا،ڈیویلیئرز،پونٹنگ جیسے عظیم پلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا،عظیم پلیئرز کی صف میں دوسرے نمبرپر آگئے

2  جولائی  2019

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹر بابراعظم ورلڈ کپ میں 378رنز کی بدولت 24سال یا اس سے کم عمری میں زیادہ رنز بنانے والے عظیم پلیئرز کی صف میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے عالمی کپ1996ء میں 523رنز بنائے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ 2007ء میں 372رنز، رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ 1999ء میں 354رنز اور برائن لارا نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں 333رنز سکور کیے تھے۔24سالہ بابر اعظم نے ابھی تک 378رنز بنائے ہیں اور وہ اب تک ورلڈ کپ کی تاریخ میں زیادہ رنز سکور کرنے والے دوسرے انڈر25 کرکٹر

بن گئے ہیں،بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر میں ابھی تک 10سنچریاں بنائی ہیں، ان میچز میں سے 8میں پاکستان ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔ بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا، ہاشم آملہ نے 3000 رنز 57 اننگز میں مکمل کیے تھے۔بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987ء میں حاصل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…