بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں انٹری دینے کیلئے تین چانس

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) پاکستان کی کرکٹ ٹیم 12ویں آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا نواں میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر لندن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان (آج) بدھ کو کھیلے جانے والا ورلڈ کپ کا 41واں میچ پاکستان ٹیم کی

سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو یا تو روشن رکھے گا یا پھر امکانات کو انتہائی کم کردے گا۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین کانٹے دار میچ کی توقع کی جارہی ہے اور اس میچ میں پاکستانی شائقین نیوزی لینڈ کی جیت کیلئے دعا گو ہوں گے کیونکہ انگلینڈ کی شکست اور پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 8 میچز میں 11 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کی ٹیم 8میچز میں 10 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں نے ابھی ایک ایک میچ کھیلنا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ اس کا انگلینڈ کیساتھ میچ ہونا باقی ہے اگر انگلینڈ کی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی۔ پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف پانچ جولائی کو ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کو ہر صورت میں شکست دینا ہوگی اور پھر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے نتیجہ پر انحصار کرنا ہوگا۔اگر انگلینڈ کی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوجاتی ہے تو پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے تاہم اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے ہار جاتی ہے تو پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر نیوزی لینڈ سے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی کرسکتا ہے لیکن نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے زیادہ ہے اسلئے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہے اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ سے بڑے مارجن سے ہارے اور پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے تو پاکستان نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…