جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی کرکٹ میں بھونچال،میں بھی یونس خان کیخلاف سازش میں شامل تھا، شاہد آفریدی کا اعتراف،محمد عامرکوتھپڑ مارنے سے متعلق بھی حقیقت بتا دی

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ یونس خان سے سب کو مسائل تھے اور ان کے خلاف سازش میں وہ بھی شامل تھے۔گزشتہ دنوں سعید اجمل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے 2009 کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اس وقت کے کپتان یونس خان کے خلاف ٹیم میں گروپنگ کا انکشاف کیا تھا ۔

جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں یہ تمام چیزیں اپنی کتاب میں لکھ چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی یونس خان کیخلاف سازش کا حصہ تھا، میں اس وقت وائس کپتان تھا اور ہمیں بلایا گیا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں اس لڑکے کا نام نہیں لکھا کیونکہ ہم سب نے حلف اٹھایا تھاجس پر اینکر نے محمد یوسف کا نام لیا تو انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا مگر ہاں کچھ لوگوں نے حلف کی خلاف ورزی کی تھی۔بوم بوم نے کہا کہ یونس خان سے سب کو مسائل تھے، ہم جب چیئرمین اعجاز بٹ کے پاس گئے تو سب نے اپنی اپنی شکایتیں کیں۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے چیئرمین سے کہا کہ آپ نے سب کی شکایتیں سن لی ہیں، یونس خان ہی کپتانی کیلئے بیسٹ چوائس ہیں، اب آپ یونس خان کو یہاں بلالیں تاکہ انہیں اس بات کا پتا چلے کہ ان سب لڑکوں کو آپ سے یہ یہ شکایتیں کی ہیں مگر انہیں کپتانی سے مت ہٹائیے گا کیونکہ وہی سب سے بہترین انتخاب ہیں۔بوم بوم نے کہا کہ ہمارا یونس خان کو کپتانی سے ہٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ یہ بھی کہا کہ کم سے کم میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات اس کمرے سے باہر نہ جائے اس کے لئے حلف لیا گیا مگر دو لڑکوں نے حلف کی خلاف ورزی کی اور جاکر یونس خان کو سب کچھ بتادیا۔

شاہد آفریدی نے ننانوے ورلڈکپ میں بنگلادیش سے شکست پر میچ کے مشکوک ہونے کا سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں کچھ کہہ تو نہیں سکتا مگر جس طرح کا ماحول اور ہماری ٹیم کی پرفارمنس تھی تو مشکوک لگا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کبھی کوئی سیاسی جماعت نہیں بناؤں گا مگر سیاست میں آنا ففٹی ففٹی ہے۔شاہد آفریدی نے عبدالرزاق کے دعوے کی تردید کی کہ میں نے محمد عامر کو تھپڑ نہیں مارا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…