ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

 کرکٹ ورلڈکپ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو23 رنز سے ہرا دیا

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیسٹر لی سٹریٹ (آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو23 رنز سے ہرا دیا۔ہدف کے تعاقب میں کیریبین ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور اور ایمبرس نے کیا، ایمبرس 5 سکور بن کر مالینگا کا نشانہ بن گئے، شائی ہوپ بھی 5 رنز بنا کر مالینگا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گیل 35 رنز بنا کر راجیتھا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ہیٹمائر 29رنز بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔

جیسن ہولڈر نے 26 سکور کی باری کھیلی اور ونڈرسے کا نشانہ بن گئے۔ بریتھویٹ 8 سکور بنا کر رن ا?ؤٹ ہو گئے۔ ایلن نے 32 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ اس اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نکولس پوران نے شاندار سنچری بنائی۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی تھری فیگر اننگز تھی۔ 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میتھیوز نے وکٹ کیپر کوشال پریرا کی مدد سے پویلین بھیجا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 315 رنز بنا سکی۔ مالینگا نے 3 شکار کیے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا، سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز کروراتنے اور کوشل پریرا نے کیا، دونوں نے جارحانہ ا?غاز فراہم کیا اور گراؤنڈز کے چاروں طرف شارٹس کھیلی۔ دونوں کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ لگی جو حریف کپتان جیسن ہولڈر نے ختم کی۔ لنکن کپتان 48 گیندوں پر 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔دوسری وکٹ کوشل پریرا کی گری جو رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے۔ 189 کے مجموعی سکور پر تیسرا نقصان کوشال مینڈس کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے 41 گیندوں پر 39 رنز بنائے تھے اور ایلن کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ 247 رنز پر سابق کپتان میتھیوز 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہولڈر نے انہیں بولڈ کیا۔ون ڈاؤن بیٹسمین فرنینڈو نے شاندار سنچری بنائی اور 103 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 9 چوکے اور دو چھکے لگائے اور کوٹریل کی گیند پر کریز چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔۔ اوڈانا صرف تین رنز بنا کر تھامس کا شکار بن گئے۔سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 338 رنز بنائے۔ ہولڈر نے دو، ایلن، تھامس، کوٹریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…