جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 انگلینڈ کی بھارت سے جیت، پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے پر سوالیہ نشان لگ گیا،اب قومی ٹیم کا کتنا چانس ہے؟حیرت انگیز صورتحال

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کی فتح کیساتھ ہی میزبان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں تاہم پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل عالمی کپ میں 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز لازمی جیتنے تھے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر روشن کرلیں اور اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کر کے میزبان ٹیم فائنل فور میں شامل ہو جائے گی۔انگلینڈ کی اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مزید دشوار ہوگیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا خواب چکنا چور ہو جائے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 3 جولائی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں آمنے سامنے ہوں گی اور اس میچ میں انگلش ٹیم کی کامیابی پاکستان پر ورلڈکپ کے دروازے تقریباً بند کر دیگی۔میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی انگلش ٹیم کے پوائنٹس 12 ہو جائیں گے اور وہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی تاہم ایسی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 11 ہی رہ جائے گی۔اگر انگلش ٹیم ہارتی ہے تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو مات دے کر باآسانی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی البتہ دوسری صورت میں معاملہ گمبھیر ہو جائے گا۔انگلش ٹیم کی فتح کی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی جنگ شروع ہو جائے گی جس میں رن ریٹ بہتر ہونے کی بدولت نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بدترین شکست پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے

امکانات کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے اور انگلینڈ کی فتح کی صورت میں اسے بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی بڑے مارجن سے فتح سمیٹنی ہوگی۔اگر انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 100 رنز سے زائد سے مارجن سے شکست دیتی ہے اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو 200 رنز سے مات دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہو جائے گی ورنہ قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے باوجود خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…