پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

انگلینڈ کی بھارت سے جیت ، پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے پر سوالیہ نشان لگ گیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کی فتح کیساتھ ہی میزبان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں تاہم پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل عالمی کپ میں 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز لازمی جیتنے تھے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر روشن کرلیں اور اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کر کے میزبان ٹیم فائنل فور میں شامل ہو جائے گی۔انگلینڈ کی اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مزید دشوار ہوگیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا خواب چکنا چور ہو جائے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 3 جولائی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں آمنے سامنے ہوں گی اور اس میچ میں انگلش ٹیم کی کامیابی پاکستان پر ورلڈکپ کے دروازے تقریباً بند کر دیگی۔میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی انگلش ٹیم کے پوائنٹس 12 ہو جائیں گے اور وہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی تاہم ایسی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 11 ہی رہ جائے گی۔اگر انگلش ٹیم ہارتی ہے تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو مات دے کر باآسانی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی البتہ دوسری صورت میں معاملہ گمبھیر ہو جائے گا۔انگلش ٹیم کی فتح کی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی جنگ شروع ہو جائے گی جس میں رن ریٹ بہتر ہونے کی بدولت نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بدترین شکست پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے اور انگلینڈ کی فتح کی صورت میں اسے بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی بڑے مارجن سے فتح سمیٹنی ہوگی۔اگر انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 100 رنز سے زائد سے مارجن سے شکست دیتی ہے اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو 200 رنز سے مات دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہو جائے گی ورنہ قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے باوجود خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…