بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو کھیلے گی

datetime 1  جولائی  2019 |

لارڈز(این این آئی)  آئی سی سی  کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا نواں میچ 5جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی ۔ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم نواں میچ بنگلہ دیش کیخلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنےکیلئے 5 جولائی کو بنگلادیش کو لازمی شکست دینا ہوگی اور انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔اگر انگلش

ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے اور پاکستان بنگلادیش کو ہرا دیتا ہے تو گرین شرٹس سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو انگلش ٹیم کی جیت کی صورت میں پاکستان اگر بنگلادیش کو ہرا دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگااگر بنگلادیش اپنے بقایا دونوں میچز جیت جاتی ہے جو بھارت اور پاکستان کے خلاف ہیں تو بنگلادیش کے بھی سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہیں لیکن اس صورت میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…