ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی، آئی سی سی نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا،بڑا اقدام

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کیمطابق آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ہم تمام معاملات سے آگاہ ہیں،ہم اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اہلکاروں اور یورکشائر پولیس سے رابطے میں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق

ہم اس طرح کے رویے کو برداشت نہیں کرتے اور چند لوگوں کی جانب سے کیے گئے ہنگامے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جس سے کثیر تعداد میں موجود مداحوں کی تفریح متاثر ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ہیڈنگلے لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ میچ کے دوران دونوں ممالک کے شائقین آپس میں لڑ پڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا گیاکہ اپنی ٹیم کی وکٹیں گرتی دیکھ کر افغان تماشائی طیش میں آ گئے اور انہوں نے جشن مناتے پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک شائق نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تماشائیوں کے درمیان جھگڑا میچ کے آغاز میں ہی شروع ہوگیا تھا جو بڑھتا ہوا پورے میدان تک پہنچ گیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے معاملات کو سنبھالا۔اس موقع پر پولیس نے فوری طور پر مداخلت کر کے ہنگامہ آرائی کرنے پر 2 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسٹیڈیم سے باہر لے گئے تھے اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستانی تماشائی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے گراؤنڈ کے باہر موجود تھے اور افغان بلے باز کی تیسری وکٹ گرنے پر پاکستانی تماشائی خوشی منا رہے تھے۔اسی دوران طیش میں آکر افغان تماشائیوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی نوجوان پر تشدد شروع کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…