جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بعد افغانستان کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دیدیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز (این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بعد افغانستان کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دیتے ہوئے کہاہے کہ نیٹ میں بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ بھر پور محنت کی جس کا صلہ مجھے اچھی کارکردگی کی صورت میں ملا، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ایسے وقت میں وکٹیں مل رہی ہیں جب ٹیم کو بھی ان کی ضرورت ہوتی ہے، یہ قومی ٹیم کے ساتھ میرے کیریئر کے لئے بھی

بہت اچھا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ میچز کے دوران تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں، میری بولنگ کے دوران بھی ساتھی کھلاڑیوں کی طرف سے بھر پور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، افغانستان کے خلاف 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے والے پیسر نے کہا کہ اپنی لائن اینڈ لینتھ کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہوں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…