اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران چھوٹے طیارے کی گراؤنڈ کے اوپر پرواز،’ ’جسٹس فار بلوچستان‘ ‘کا بینر لہرایا گیاجبکہ دیگر سیاسی نعرے بھی درج تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تماشائیوں کو میچ کے دوران دوپہر کے وقت اس وقت حیر ت ہوئی جب طیارہ بار بار گراؤنڈ کے اوپر سے پرواز کرتا رہا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران چھوٹے جہاز پر بینر کی مدد سے جو
سیاسی نعرہ درج تھا اس قسم کے واقعات کا آئندہ سدباب کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ہیڈنگلے کی فضائی حدود بند تھیں اس کے باوجود جہاز کا فلائی کرنا سمجھ سے باہر ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہیڈنگلے کی سیکورٹی اور ویسٹ یارک شائر پولیس سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ایسے کسی رویے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے آئی سی سی نے ورلڈکپ کے میدانوں میں سیاسی بینر اور پرچم لے جانے اور سیاسی نعرے لگانے پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔