اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان کیخلاف فتح،پاکستان کے میچ جیتتے ہی پاکستانی تماشائی دیوانہ وار کرکٹ گراؤنڈکے اندرآگئے،عماد وسیم نے دِل جیت لئے

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(این این آئی) پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعدافعانستان کو3وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کی راہ میں حائل ایک اوررکاوٹ عبور کر لی،پاکستان کے میچ جیتتے ہی پاکستانی تماشائی دیوانہ وار کرکٹ گراؤنڈکے اندرآگئے اورکھلاڑیوں کوداددی،میچ کافیصلہ آخری اوورکی چوتھی گیندپرہوا، عمادوسیم نے 49رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

لیڈز کرکٹ گراونڈ میں پاکستان اور افعانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افعانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ پچاس اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر227رنزبنائے۔228رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 49.2اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر230رنزبناکرمیچ جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان اورامام الحق نے اوپننگ کی۔پاکستان کاآغازاچھانہ تھا اورپہلے اوور کی دوسری گیندپرفخرزمان بغیرکوئی رنزبنائے مجیب الرحمان کی گیندپرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔اسکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے۔ابتدائی نقصان کے بعدامام الحق اوربابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے سکورمیں 72رنزکا اضافہ کیا۔پاکستان کی دوسری وکٹ72رنز پرگری جب امام الحق غیرضروری ہٹ لگانے کی کوشش میں 36رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر اسٹیمپڈ آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ 81رنز پر گری جب بابر اعظم 45رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 121 رنز پر گری جب محمد حفیظ19رنزبناکرمجیب الرحمان کی گیندپرحشمت اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو 142کے مجموعی سکور پر 27رنزبناکرراشدخان کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو 18رنز بنا کررن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے

اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 156رنز تھا۔اسکے بعدعمادوسیم اورشاداب خان نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 50رنزکااضافہ کیا۔پاکستان کی ساتویں وکٹ206رنزپرگری جب شاداب خان 11رنزبناکررن آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم نے شاندار49رنزبناکرپاکستان کی جیت میں اہم کرداراداکیا وہ ناٹ آؤٹ رہے ان کاساتھ وہاب ریاض نے دیاجو15رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔افعانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اورمحمدنبی نے2،2،اورراشد خان نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

اس سے قبل افعانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاتوافعانستان کی جانب سے رحمت شاہ اورگل بدین نائب نے اننگزکا آغاز کیا۔افعانستان کی پہلی وکٹ 27رنزپرگری جب گل بدین 15رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،اگلی ہی گیند پرحشمت اللہ شاہدی بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ 57رنز پر گری جب رحمت شاہ 35رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ 121رنز پر گری جب اصغر افغان 42رنز بناکر شاہ داب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے پانچویں وکٹ 125 رنز پر گری جب اکرام الخیل 24 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کو167رنز پر چھٹی وکٹ کانقصان برداشت کرنا پڑا جب محمد نبی 16 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ202رنزپرگری جب نجیب اللہ زردان 42رنزبناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیندپربولڈہوگئے۔آٹھویں وکٹ210رنزپرگری جب راشدخان 8رنزبناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیندپرفخرزمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، نویں وکٹ219پرگری جب حامدحسان ایک رن بناکروہاب ریاض کی گیندپربولڈہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے47رنزدے کر4،عمادوسیم نے48رنزدے کر2، وہاب ریاض نے29رنزدے کر2 اورشاداب خان نے44رنزدے کرایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…