جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو شکست، پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ جیت لی

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت اور اور آدتیہ مہتا سے ہوا۔پہلے دو فریمز میں پاکستانی کیوسٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے بھارتی حریف صرف ایک، ایک پوائنٹ ہی حاصل کر سکے اور انہوں نے 01-79 اور 01-71 سے فتح سمیٹی۔اس کے بعد ڈبلز کے فریم میں بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت نے محتاط کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبلز فریم 18-58 سے جیت لیا۔ریورس سنگل پر مشتمل چوتھے فریم میں پنکج ایڈوانی پاکستان کے ذوالفقار قادر کے خلاف چھائے رہے اور فریم 39-67 سے جیت لیا تاہم 0-2 کی برتری کے باوجود مجموعی طور پر مقابلہ برابر ہونے پر پاکستانی ٹیم شدید دباؤ کا شکار تھی اور آخری فریم میں پاکستان کے بابر مسیح کا مقابلہ لکشمن راوت سے ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بابر کامیاب رہے اور پاکستان نے 2-3 سے ٹائٹل جیت کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم سونے، بھارتی ٹیم چاندی جبکہ کانسی کا تمغہ مشترکہ طور پر میانمار اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔بابرمسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے اور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پی بی ایس ایف کے صدر منور شیخ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…