بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈکپ 2019،انگلینڈ کے ساتھ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی کِٹ تبدیل

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف اگلے میچ میں نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرکاری اسپانسرکٹ نے جرسی کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا چونکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کی جرسی کا رنگ بھی نیلا ہے جس کی وجہ سے جرسی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔(آج)اتوار کو بھارتی ٹیم برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ نئی جرسی پہن کرکھیلے گی۔جرسی بنانے والی کمپنی کے مطابق اوے کٹ یا نئی جرسی کا ڈیزائن نوجوانوں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے جوش اور عزم سے متاثر ہو کررکھا گیا ہے۔دلچسپ

بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی روایتی آسمانی رنگ کی جرسی کے بغیر نئی جرسی پہن کر کھیلے گی، جرسی کا رنگ پہلے کے مقابلے زیادہ گہرا ہے اور اس میں نارنجی رنگ بھی موجود ہے۔نئی کٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے جبکہ اس میں موجود سویٹ زون پسینے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جرسی کو بے حد ہلکا پھلکا رکھا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو سانس لینے میں بھی آسانی ہو۔ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے نئی جرسی پہن کر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…