جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بھارت سے شکست کا بدلہ لے لیا ،گرین شرٹس نے چمپئن شپ جیت لی

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت اور اور آدتیہ مہتا سے ہوا۔

پہلے دو فریمز میں پاکستانی کیوسٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے بھارتی حریف صرف ایک، ایک پوائنٹ ہی حاصل کر سکے اور انہوں نے 01-79 اور 01-71 سے فتح سمیٹی۔اس کے بعد ڈبلز کے فریم میں بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت نے محتاط کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبلز فریم 18-58 سے جیت لیا۔ریورس سنگل پر مشتمل چوتھے فریم میں پنکج ایڈوانی پاکستان کے ذوالفقار قادر کے خلاف چھائے رہے اور فریم 39-67 سے جیت لیا تاہم 0-2 کی برتری کے باوجود مجموعی طور پر مقابلہ برابر ہونے پر پاکستانی ٹیم شدید دباؤ کا شکار تھی اور آخری فریم میں پاکستان کے بابر مسیح کا مقابلہ لکشمن راوت سے ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بابر کامیاب رہے اور پاکستان نے 2-3 سے ٹائٹل جیت کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم سونے، بھارتی ٹیم چاندی جبکہ کانسی کا تمغہ مشترکہ طور پر میانمار اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔بابرمسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے اور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پی بی ایس ایف کے صدر منور شیخ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…