بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

تمام کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن واپس جائینگے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 29  جون‬‮  2019 |

ہیڈنگلے(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ اب ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن واپس جائیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور اس وقت ان کی توجہ صرف ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ٹیم کو یقین ہے کہ اب وہ ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن

واپس لوٹیں گے۔طلعت علی کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ انگلینڈ میں گزرا ہے لیکن فٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اس کی وجہ ان 2 سالوں میں فٹنس پر بہت زیادہ کام ہے۔ٹیم منیجر نے کہا کہ اب تک دورے میں کسی کھلاڑی کو جرمانے نہیں کرنے پڑے کیوں کہ اب وہ دور نہیں رہا جب کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے کرنے پڑتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل دیر سے واپس آنے کی عادت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…