بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی،بھارتی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کے بارے میں بڑے دعوے

datetime 28  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی۔عبدالرزاق کے مطابق بھارتی ہارڈک پانڈیا میں دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں لیکن اس میں ابھی بہت سی خامیاں بھی ہیں جن کو دور کرکے اسے دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنایا جاسکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اگر چاہے تو میں اس کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے تیار ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز

کے خلاف میچ کے دوران میں نے پانڈیا کی بیٹنگ اور بولنگ کا بغور جائزہ لیا ہے جس کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود اس میں بڑی خامیاں موجود ہیں، اگر مجھے یو اے ای سمیت کسی اور جگہ پر کوچنگ کا موقع دیا جائے تو میں یہ خامیاں دور کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں تھیں لیکن بورڈ حکام کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…