جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن بدستور برقرار

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(این این آئی)ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں آغاز قدرے مایوس کن ہوا تاہم گذشتہ دونوں میچز میں لگاتار کامیابی سے چھٹی پوزیشن بھی کسی فوری خطرے کی زد میں دکھائی نہیں دے رہی، گرین شرٹس نے اسی نمبر سے ایونٹ کا آغاز کیا تھا، اس وقت پوائنٹس کی تعداد 96 جبکہ اوپر موجود جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک صرف افغانستان کو شکست دے سکی۔ وہ سیمی فائنل کی

دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی مگر اس کے پوائنٹس109 ہے۔اس طرح پاکستان اور پروٹیزکے درمیان13 پوائنٹس کا فرق موجود ہے، آسٹریلوی سائیڈ نے رینکنگ میں اپنی پوزیشن کافی بہتر بنالی ہے، وہ نہ صرف پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ چکی بلکہ تیسرے نمبر کی نیوزی لینڈ ٹیم سے فاصلہ بھی صرف 2 پوائنٹس رہ گیا، انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بھارتی ٹیم نے وقتی طور پر ٹاپ پوزیشن اپنے قبضے میں لے لی مگر آنے والے میچز کے نتائج سے ردوبدل ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…