جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی شاندار واپسی، نیوزی لینڈ کو بھی شکست، سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی جاری، قوم کیلئے خوشخبری

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے انتہائی اہم میچ 6وکٹوں سے جیت لیا، اس طرح پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ بارش کی وجہ سے دیر سے شروع ہوا، ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا لیکن ابھی نیوزی لینڈ کا سکور صرف پانچ رنز ہوا تھا کہ محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا جب کہ 24 رنز کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کو پویلین بھیج دیا،

ابھی نیوزی لینڈ کا سکور 38 تک پہنچا تھا کہ راس ٹیلر بھی شاہین آفریدی کا نشانہ بن گئے، شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے چوتھے کھلاڑی ٹام لیتھم کو مجموعی سکور 46 پر آؤٹ کر دیا، اس طرح شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ ان کے کپتان ولیم سن کی گری انہوں نے 41 رنز بنائے۔ ولیم سن شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد جیمز نیشان اور کولن گرینڈ ہوم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 132 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، کولن گرینڈ ہوم 64 رنز بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کے مجموعی سکور 215 پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح مقررہ پچاس اوورز میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر 237 رنز بنائے، جیمز نیشان نے شاندار 97 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا بہترین سکور بنایا۔ اس طرح پاکستان کو 238 رنز کا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 3 اوورز میں 19 رنز پر فخرزمان کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے۔پاکستان کے مجموعی سکور 44 پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی، امام الحق 19 رنز بنانے کے بعد فرگوسن کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے مجموعی سکور 110 پر تیسری وکٹ محمد حفیظ کی گری، محمد حفیظ نے 32 سکور بنائے اور ولیمسن کی گیند پر فرگوسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد بابر اعظم اور حارث سہیل نے انتہائی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا، حارث سہیل  شاندار 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سرفراز احمد نے 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، بابراعظم نے 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے  اس طرح پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان نے یہ میچ 49.1 اوور میں جیت لیا۔ بابراعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان اب پوائنٹ ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ بابراعظم اور حارث سہیل کے درمیان 126 رنز کی شاندار پارٹنر شپ ہوئی جس نے پاکستان کی فتح میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، محمد عامر اور شاداب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوز لینڈ کی جانب سے بولٹ، فرگوسن اور کین ولیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…