لارڈز(این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر خوشی کااظہار کرتے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کمبی نیشن تبدیل کیا اس کے کے اثرات بھی اچھے آئے ۔ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ
جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے، حارث کی بیٹنگ اور آخری 15 اوورز میں ہم نے جس طرح بیٹنگ کی وہ اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اوپنر اچھا کھیلے پھر بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، اس کے بعد حارث سہیل نے بھی زبردست اننگز کھیلی، ہم نے جو کمبی نیشن تبدیل کیا اس کے اثرات بھی اچھے آئے۔انہوںنے کہاکہ آج بھی ہم نے کئی کیچ ڈراپ کیے، تمام میچوں میں فیلڈنگ خراب رہی ہے لیکن خراب فیلڈنگ کے مزید متحمل نہیں ہوسکتے۔کپتان نے کہا کہ بولنگ میں عامر نے ابتدائی وکٹ دلوائی اور پھر شاداب خان اور وہاب ریاض نے ہمیں بولنگ میں مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی حارث سہیل نے کہاکہ پلان کے مطابق بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کی اور رنز بنائے۔ ایک انٹرویو میں حارث سہیل نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں باہر بیٹھنا تکلیف دہ تھا تاہم مجھے علم تھا کہ مجھے موقع ملا تو میں کارکردگی دکھاؤں گا، بیٹنگ آسان نہیں تھی تاہم میں نے پلان کے مطابق بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کی اور رنز بنائے۔