سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں پھر روشن، پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

23  جون‬‮  2019

لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ورلڈ کپ 2019ء کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 49سے ہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا ہے،پاکستان کی طرف سے حارث سہیل کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کے 309 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کی ساتویں وکٹ 222 رنز پر گرِ گئی ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی،

وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو آ گے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔ کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں اتوار کو پاکستانی ٹیم مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد لارڈز کے مقام پر اپنے چھٹے میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل تھی ، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آ غاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔ محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے تاہم ون ڈاؤن آ نے والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکر آ ؤ ٹ ہوگئے۔ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ عماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم عماد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے ،

حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ حارث سہیل کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 309رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی شاہین حریف بلے بازوں پر جھپٹ پڑے، پیسر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ آؤٹ ہوگئے

جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔ پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی او ر مجموعے کو 189 تک پہنچایا مگر ایک بار پھر شاداب خان نے اس خطرے کو ٹالتے ہوئے ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھا دی جب کہ اگلے ہی اوور میں جارح مزاج ڈیوڈ ملر کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نو وکٹو ں پر 259رنز بنا سکی اور انہیں 49رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور شاداب نے تین تین وکٹیں جبکہ محمد عامر نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…