پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی

datetime 22  جون‬‮  2019 |

ساؤتھمپٹن(آن لائن) فاسٹ بولر محمد شامی کی آخری اوور میں شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت بھارت نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔یہ رواں ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔ افغانستان کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے جبکہ اس کے 3 کھلاڑی باقی تھے تاہم محمد شامی نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

بھارت نے ورلڈکپ میں اپنے پانچویں میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا۔ساؤتھمپٹن کے روز بول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہ ہوا اور اس نے سنہ 2010 کے بعد پہلی اننگز میں 50 اوورز میں اپنا کم ترین اسکور بنایا۔افغانستان کے بولرز نے اننگز کے شروع سے ہی بھارتی بیٹسمینوں کو جھکڑ کر رکھا اور وقتاً فوقتاً وکٹیں لیتے رہے۔ اگرچہ بھارت کو دوسری، تیسری اور پانچویں وکٹ نے 50 رنز سے زائد کی شراکتیں فراہم کیں مگر اس دوران رن ریٹ نہ بڑھ سکا۔ کپتان ویرات کوہلی 63 گیندوں پر 67 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کلدیپ جادیو نے 68 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔افغانستان نے 50 اوورز مکمل کرنے کے لیے چھ بولر آزمائے اور تمام وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ محمد نبی اور گلبدین نائب نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مجیب الرحمٰن، ا?فتاب عالم، راشد خان اور رحمت شاہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔جواب میں افغانستان کی ٹیم 49.5 اوورز میں 213 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، بھمرا، چاہال اور پانڈیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی ہوئی جب کہ بھارت نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور ایک بارش کی نذر ہوا۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخر یعنی دسویں نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…