جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمائی لینا کوئی گناہ تو نہیں، کرکٹ پر بات ضرور کریں، گالیاں دینا اچھا نہیں،سرفرازاحمد کے صبر کا پیمانہ لبریز، کھری کھری سنادیں

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دل دکھتا ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گالیاں دینا اچھی بات نہیں، کرکٹ پر جو بات کرنا ہے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے کہ ایک دن آپ کو اوپر لے جاتا ہے اور دوسرے دن گرا دیتا ہے۔پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی آج بھی ہوں، خود کو زیادہ اونچا نہیں اڑایا تاکہ گروں تو سنبھلنا مشکل نہ ہو، ابھی برا وقت ہے انشاء اللہ ٹل جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف پاکستان کا بڑے ٹورنامنٹس میں ریکارڈ اچھا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ میچ کے لیے تبدیلیاں ضرور ہوں گی تاہم حتمی گیارہ کا فیصلہ آج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چیمنئنز ٹرافی 2017 میں بھی جنوبی افریقہ کے میچ سے ہم نے ٹورنامنٹ میں واپسی کا آغازکیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز کو کچھ کہا تو وہ پھر ہم کو لتاڑیں گے، ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے اور سب لڑکے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دینی ہوگی، کل اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمائی لینا کوئی گناہ تو نہیں، ہوگیا تو ہوگیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…