پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک کتنے ون ڈے میچ کھیلے گئے؟کتنے پاکستان اور کتنے جنوبی افریقہ نے جیتے؟تفصیلات

datetime 22  جون‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) ورلڈ کپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کاپلڑابھاری ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں چار مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں۔جن میں تین بار جنوبی افریقہ اور ایک بار پاکستان کو کامیابی ملی۔ اسی طرح آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں تین بار دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں جن میں سے دوبار جنوبی افریقہ جبکہ ایک بارپاکستان فاتح رہا، دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ورلڈکپ میچ میں اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کیلئے اپنے بقایا تمام میچز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایونٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان  1992ء سے 30جنوری2019ء تک 78ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گئے جن میں سے27میچ پاکستان نے جیتے،50میچ جنوبی افریقہ نے جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب35.06فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب64.93فیصدہے۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازجنوبی افریقہ کے اے ابی ڈی ویلیرزکے پاس ہے،انہوں نے32میچوں کی31اننگزمیں 59.29کی اوسط سے1423رنزبنائے جن میں 3 سنچریاں اور10نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور128رنز ہے۔دوسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے ہی جے ایچ کیلس نے42میچوں کی39اننگزمیں 42.43کی اوسط سے1273رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور11نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور109رنزناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے محمدیوسف نے34میچوں کی34اننگزمیں 34.87کی اوسط سے1116رنزبنائے جن میں 2سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور117رنز ہے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن نے24میچوں کی24اننگزمیں 55.47کی اوسط سے1054رنزبنائے جن میں 2 سنچریاں اور8نصف سنچریاں شامل ہیں

انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور118*رنزناٹ آؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرجنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے24میچوں کی24اننگزمیں 47.50کی اوسط سے1045رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور122رنز ہے۔چھٹے نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے40میچوں کی40اننگزمیں 26.33کی اوسط سے1027رنزبنائے جن میں 6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور93رنز ہے۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وقاریونس کے پاس ہے

انہوں نے32میچوں میں 291اووروں میں 1444رنزدے کر24.89کی اوسط سے58وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے ایم نٹینی نے25میچوں میں 204.3اووروں میں 992رنزدے کر20.24کی اوسط سے49وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے شاب پولاک نے36میچوں میں 335.3اووروں میں 1232رنزدے کر25.14کی اوسط سے49وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ ہی کے جے ایچ کیلس نے42میچوں میں 253.4اووروں میں 1245رنزدے کر29.64کی اوسط سے42وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے شاہدخان آفریدی نے40میچوں میں 320.2اووروں میں 1506رنزدے کر40.70کی اوسط سے37وکٹیں لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…