ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

لیستھ ملنگا ورلڈکپ انگلینڈ کیخلاف میچ میں بہترین کارکردگی کے باوجود مذاق کا نشانہ بن گئے، کیمرے کی آنکھ نے انہیں کیا کرتے دکھایا ؟

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(این این آئی)سری لنکن کرکٹر لیستھ ملنگا ورلڈکپ 2019 کے سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ میچ میں بہترین کارکردگی کے باوجود مذاق کا نشانہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے گرائونڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد ملنگا جب پویلین لوٹے تو کیمرے نے

اْنہیں شرٹ کے بغیر چلتے پھرتے دکھایا جس میں اْن کا پیٹ واضح طور پر بہت بڑا دیکھا گیا۔ ملنگا کافی ان فٹ نظرآرہے تھے۔دیکھتے ہی دیکھتے ملنگا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اْن کے موٹاپے پر کمنٹس اور لطیفوں کی بھر مار کردی۔کسی صارف نے اْنہیں حاملہ قرار دے دیا،تو کسی نے لکھا لگتا ہے کہ سرفراز احمد ملنگا کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ایک صارف نے ملنگا کی 4 وکٹیں لینے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب کھیل میں فٹنس کا کوئی عمل دخل نہیں رہا۔ایک کرکٹ کے متوالے نے لکھا کہ آپ کو اگر کھیلنا آتا ہو تو آپ بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ بھی بہترین کھیلتے ہیں۔ایک صارف نے تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ملنگا کا موازنہ کراتے ہوئے پوچھا کہ کس کا پیٹ زیادہ بڑا ہے ؟واضح رہے کہ آ ئی سی سی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم سری لنکا نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم انگلینڈ کو دلچسپ اپ سیٹ کے بعد شکست دے کر 20رنز سے ہرا تے ہوئے 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…