کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کے نگران چیف ایگزیکٹو اسد اللہ نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم پاکستان سے کرکٹ میں بہتر ہیں اور انہیں کرکٹ کی بہتری کے لیے ہم سے ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگرشعبوں میں مدد حاصل کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ جاری ورلڈ کپ 2019 میں افغانستان کی ٹیم نے
پانچ میچ کھیلے ہیں اور پانچوں میچ افغانستان کی ٹیم ہار گئی ہے جبکہ پاکستان نے پانچ میچ کھیلے ہیں اور 3 میچ ہارے ہیں ایک جیتا ہے اور ایک میچ بارش کی وجہ سے برابر رہا۔ افغانستان کی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود افغان کرکٹ بورڈ کے نگران چیف ایگزیکٹو نے مضحکہ خیز دعوے کیے ہیں۔