مانچسٹر( آن لائن)میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی ہے۔گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے،
پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈکپ 1992میں بھی پاکستانی ٹیم کے ابتدائی پانچ میچز میں صرف 3 ہی پوائنٹس تھے، تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا اور پلیئرز نے پرفارم کیا تو27سال پرانی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جاسکتی ہے۔دریں اثناء قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موچ مستیا ں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان،فاسٹ بالر وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ اور قومی اوپنر امام الحق رات گئے کسی ریستوران میں موجود ہیں جب کہ وہاب ریاض کی اہلیہ شیشہ پیتی بھی نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ایک پیغام میں یہ ویڈیو بنانے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے ہمیں بتائے بغیر یہ ویڈیو بنائی ہے؟،ہماری پرائیوسی کی دھجیا ں بکھیریں حالانکہ ایک بچہ بھی ہمارے ساتھ تھا؟،تمہیں یہ کرنے کا کہا گیا اور تم نے یہ ویڈیو بنائی؟،تمہاری اطلاع کے لیے بتادوں کہ یہ آٹنگ ایک ڈنر تھا اور ہاں، لوگ میچ ہارنے کے بعد بھی کھانا کھانے کے لیے باہر جاسکتے ہیں،
کیا بے وقوفوں کا ٹولہ ہے،اگلی بار کوئی اچھی ویڈیو شوٹ کرنا۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موچ مستیا ں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا،فاسٹ بالر وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ اور قومی اوپنر امام الحق رات گئے کسی ریستوران میں موجود ہیں
جب کہ وہاب ریاض کی اہلیہ شیشہ پیتی بھی نظر آرہی ہیں۔قومی کرکٹر ز کی جانب سے اس اہم ترین مقابلے سے قبل موج مستیاں کرنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف شدید تنقید ہورہی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ہے۔ قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر کیئریئر ختم ہوگیا ہے؟ خراب کارکردگی کے بعد ٹیم انتظامیہ شاید انہیں بقیہ چار میچز میں موقع نہ دے۔
سابق کپتان نے پاکستان کیلئے بیس سال کرکٹ کھیلی،شعیب ملک اور کرس گیل اس وقت ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر1990کی دہائی میں شروع کیا تھا،ان کی بدترین کارکردگی کو دیکھنے کے لئے ثانیہ مرزا بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں۔آسٹریلیا کے بعد روایتی حریف بھارت کے خلاف گولڈن ڈک پر آٹ ہونے کے بعد بطاہر ایسا لگ رہا ہے کہ شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا ہے،شعیب ملک آسٹریلیا کیخلاف دو گیندوں میں صفر پر آٹ ہوئے جبکہ بھارت کے خلاف
وہ پہلی گیند پرپانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کی باڈی لینگویج بتارہی تھی کہ وہ اس بڑے ایونٹ کے لئے فٹ نہیں ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ کے بعدریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہوا ہے،پاکستانی ڈریسنگ روم میں حارث سہیل بیٹھے ہوئے ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف دو سنچریاں بناکر الیون کا حصہ نہیں ہیں جبکہ جارح مزاج آصف علی بھی موقع کی تلاش میں ہیں،شعیب ملک نے انگلینڈ میں صرف13کی بیٹنگ اوسط سے رنز بنائے ہیں،انگلینڈ میں جن بیٹسمینوں نے 20 سے زیادہ اننگز کھیلی ہیں ان میں شعیب ملک سے بدترین بیٹنگ ریکارڈ اور خراب اوسط جیمز اینڈرسن10.15،ڈیرن گف11.95اور گریم سوان 12.83ہیں،یہ تینوں نان ریگولر بیٹسمین ہیں۔