بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

”اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے، میں اکیلا نہیں جاؤں گا اور بھی لوگ جائیں گے“، بھارت سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کیا کچھ ہوتا رہا، حیران کن انکشافات

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ میں مسلسل شکستوں کے بعد ٹیم پر برس پڑے اور کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کر دیا کہورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کسی طرحبھی قابل قبول نہیں اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صرف میں ہی گھر جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کا ماحول قبرستان کا منظر پیش کررہا تھا، تماشائیوں کی جانب سے گراؤنڈ میں مغلظات سننے کے بعد جب شکست خوردہ کرکٹرز ڈریسنگ روم پہنچے تو ہرطرف خاموشی تھی ایسے میں کپتان سرفراز احمد نے خاموشی توڑی اور پھٹ پڑے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد جو عام طور پر کم گو اور بڑوں کے سامنے بات کرنے سے کتراتے ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور واضح کر دیا کہ اس ٹیم میں حیران کن طور پر وہ چیزیں ہورہی ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہوتی تھیں۔انگلینڈ کی سیریز میں ہم نے 300 سے زائد رنز بنائے لیکن میچ ہار گئے، ورلڈکپ میں خراب کھیلے، لیکن ورلڈکپ میں جو کارکردگی ہوئی وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے، اگر خدانخواستہ ٹیم کے ساتھ کچھ برا ہوا تو سب کچھ بہہ جائے گا، میرے ساتھ اور بھی لوگوں کو گھر جانا پڑے گا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ صرف میں ہی جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے۔سرفراز احمد کی جانب سے یہ بات سنتے ہی کچھ کھلاڑیوں کی سِٹی گم ہو گئی۔سرفراز احمد نے براہ راست کسی پر الزام لگانے سے گریز کیا لیکن انہوں نے کہا کہ اس ٹور میں غیر معمولی چیز یہ ہورہی ہے کہ ہم بڑا اسکور کرکے اور اچھا کھیل کر بھی ہار رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد شکست کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بجائے چیخ چیخ کر بول رہے تھے، اس دوران کچھ لڑکے ندامت سے سر جھکائے ہوئے تھے اور بعض نے بولنے سے گریز کیا، لیکن عام طور پر کم گو سرفراز احمد سخت غصے میں بہت کچھ کہہ گئے۔انہوں نے ان ڈائریکٹ بعض کھلاڑیوں کے گروپوں پر بھی سوال اٹھا دیا اور اشاروں میں بہت کچھ کہہ دیا، سرفراز احمد نے واضح کردیا کہ اب جو ہو گیا اسے بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ خراب کارکردگی کو بھول کر اگلے چار میچوں میں ٹیم کو اٹھائیں۔اس دوران سنیئرز نے بات نہیں کی جب کہ مکی آرتھر بھی خاموش تھے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے نرم لہجے میں کہا کہ آگے بڑھیں اور اگلے چار میچوں میں کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو اٹھائیں، ابھی پاکستان کیلئے ورلڈکپ ختم نہیں ہوا ہے اس لیے اچھی کارکردگی ٹیم کو اوپر لے جاسکتی ہے اور بری کارکردگی میں سب کو جانا پڑے گا۔خیال رہے کہ ورلڈکپ اور اس سے قبل ہونے والی سیریز میں خود کپتان سرفراز احمد کی اپنی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…