اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا۔قومی ٹیم ٹانٹن کی پچ کے پریشر میں آگئی، وکٹ جیسی بھی ہو کوئی اپنا مین باؤلر ڈراپ نہیں کرتا، شاداب کو ڈراپ کرنا ویسا ہی تھا جیسا آسٹریلیا اپنے دور میں شین وارن کو ڈراپ کردے، شاداب درمیان کے اوور میں وکٹیں دلواسکتا تھا۔انہوں نے پاکستانی فیلڈنگ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی فیلڈ
میں کافی سست لگ رہے تھے اور ان میں کوئی جان نہیں تھی، کپتان وکٹ کے پیچھے کھڑا کتنا شور مچاسکتا ہے، کیچز ڈراپ ہوتے ہیں لیکن فیلڈنگ میں پھرتی تو نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں پارٹنرشپ نہیں لگ سکی جس کی وجہ سے پاکستان ہدف کا تعاقب نہ کرسکا ، وہاب ریاض اور حسن نے بتایا کہ اگر بیٹسمین وکٹ پر رک جاتے تو رن بنانا مشکل نہیں تھا۔ یاد رہے ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں گزشتہ رات آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔