جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی کے بعد کیا بڑا فیصلہ کر لیا تھا ، عمراکمل نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد پاکستان کی جانب سے نہ کھیلنے کا سوچ لیا تھا۔کرکٹر عمر اکمل عید الفطر پر اپنی اہلیہ نور کے ساتھ نجی ٹی وی یس گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا جب 2017ء آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بناء کھلائے کوچ مکی آرتھر نے

برمنگھم سے وطن بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا تو بہت دلبرداشتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت افسوس ناک تھا اور گھر پہنچ کر اس حد تک افسردہ تھا کہ میں نے سوچ لیا تھا کہ اب کبھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اس فیصلے پر اہلیہ خاصی برہم ہوئیں اور انہوں نے مجھے سمجھایا کہ ایسا ہرگز نہیں کرنا ہے۔یاد رہے عمر اکمل کی اہلیہ نور قومی ٹیم کے سابق کپتان اور گگلی بولنگ کے بادشاہ عبدالقادر کی چھوٹی صاحبزادی ہیں۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اپنی بیگم کی مشکل وقت میں حوصلہ افزائی نے ایک نئی توانائی دی اور اپنا فیصلہ تبدیل کیا، اس حوالے سے اپنے بھائی کامران اکمل کو بھی نہیں بتایا تھا۔121 ایک روزہ میچوں میں 34.34 کی اوسط سے 3194 رنز 2 سنچریوں کی مدد سے بنانے والے عمر اکمل کی قریبا 26 ماہ بعد قومی ون ڈے ٹیم میں واپسی اس سال مارچ میں آسڑیلیا کے خلاف پانچ ون ڈے کی سیریز میں ہوئی تھے، جہاں عمر اکمل نے 30.00کی اوسط سے 150رنز اسکور کئے تھے۔‎‎‎

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…