آسٹریلیا کیخلاف وکٹیں بچا کر بڑا ٹوٹل سجانا ہوگا،وسیم اکرم کا قومی ٹیم کو مشورہ

8  جون‬‮  2019

برسٹل(این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں گرین شرٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی وکٹیں بچا کر رکھنی ہوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بہت اہم ہے، آگر میچ میں کامیاب ہونا ہے تو پاکستان کو کینگروز کے خلاف بڑا اسکور کرنا ہو گا اور رنز اْسی صورت میں بنیں گے جب وکٹیں ہاتھ میں ہوں گی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بولرز اْسی صورت میں رنز کا دفاع کر سکیں گے جب رنز اسکور بورڈ پر ہوں گے۔سوئنگ کے سلطان نے سری

لنکا کے خلاف بارش کی نذر ہونے والے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا اور انگلینڈ کا موسم ہمیشہ اسی طرح رہتا ہے۔وسیم اکرم کا سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کو 92 ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے موازنہ کرنے اور قیاس آرائیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا ہے ویسا ہی نتیجہ ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیت جائے۔یاد رہے کہ 92 ورلڈکپ میں بھی پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارا تھا اور اْس ٹورنامنٹ میں بھی گرین شرٹس کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…