بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

 ویسٹ انڈیز سے بدترین شکست،کئی منفی ریکارڈ  قومی ٹیم  نے اپنے نام کرلئے، 31سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناٹنگھم(آن لائن)پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ 7وکٹ کی بدترین شکست سے دوچار ہوئی لیکن اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے کئی منفی ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے نام کر لیے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم عالمی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے انگلینڈ میں موجود ہے اور اس دوران انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی لیکن اس کے باوجود ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقص کارکردگی نے قومی ٹیم کی عالمی کپ کی تیاریوں کی قلعی کھول دی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈین باؤلرز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستانی ٹیم کو 105رنز پر ڈھیر کردیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم 21.4اوورز میں پویلین رخصت ہو گئی جو ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی گیندوں کے اعتبار سے سب سے چھوٹی اننگز ہے۔105 رنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا کم ترین اسکور ہے جہاں اس سے قبل 1992 کے عالمی کپ میں گرین شرٹس صرف 74رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے تاہم یہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔البتہ ورلڈ کپ کے کسی بھی مکمل میچ میں یہ پاکستان کا سب سے کم ترین اسکور ہے، اس سے قبل عالمی کپ کے سکی بھی مکمل میچ میں قومی ٹیم کا کم ترین اسکور 132 رنز ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے آخری میچ میں بھی سب سے کم رنز اسکور کیے تھے اور یہ وہی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے بدترین کارکردگی کی نئی تاریخ رقم کردی۔یہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں مستقل 11ویں شکست ہے جس کے ساتھ پاکستان نے مستقل 10شکستوں کا اپنا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ اور پھر انگلینڈ نے سیریز میں 0-4 سے مات دی جبکہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار 11ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ پاکستان کرکٹ کی ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اسے لگاتار 11ون ڈے میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جب ویسٹ انڈیز نے ہدف حاصل کیا تو 218 گیندوں کا کھیل باقی تھا اور گیندوں کے اعتبار سے اس سلسلے میں بھی یہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں بدترین شکست ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…