جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکرنے والے میجر معیز خوارج سے لڑتے ہوئے شہید

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے دلیر افسر میجر سید معیز عباس شاہ، جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا تھا، جنوبی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم 11 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 7 زخمی بھی ہوئے۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہو گئے۔ میجر معیز عباس شاہ اس آپریشن کی براہ راست قیادت کر رہے تھے۔ ان کی عمر 37 برس تھی اور ان کا تعلق ضلع چکوال سے تھا، جبکہ 27 سالہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، میجر معیز کو خوارج دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب آپریشنز میں شاندار کردار ادا کرنے پر جانا جاتا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے، جن میں سے ایک کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو میجر معیز عباس شاہ نے زندہ گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ پاکستان کی عسکری برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…