جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پہلے نماز، پھر باقی کام، محمد رضوان نے پاکستان کپ کے میچ کے دوران کھیل چھوڑ کر میدان میں ہی نماز ادا کر دی

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان ون ڈے کپ کے دوران دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریازکے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان کپ 2019ء کے سنسنی خیز مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں۔

دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریا زکو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیڈرل ایریازکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 45.3اوورز میں 269رنز بناکرپوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، اسراراللہ 77، محمدنواز62اور احمدشہزاد 56رنز کیساتھ نمایاں رہے ،مرد میدان وہاب ریاض نے 5کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 7وکٹیں گنوا کر274رنز کیساتھ فتح اپنے نام کی۔عادل امین 70اور محمدسعد 64رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ ثمین گل نے 3، بلال آصف اورضیا الحق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے دوران وقفے میں دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریاز کی نمائندگی کرنیوالے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی گراؤنڈ میں مغرب کی نما ز ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان ون ڈے کپ کے شیڈول کے مطابق7 اپریل کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔8 اپریل کو ساتواں میچ میں پنجاب اور فیڈرل ایریاز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 9 اپریل کو آٹھوایں میچ میں سندھ اور خیبر پختونخوا، 10 اپریل کو نویں میچ میں فیڈرل ایریاز اور بلوچستان جبکہ 11 اپریل کو دسویں اور آخری میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…