ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

محمد سمیع نے پاکستان سپر لیگ میں ہیٹ ٹرک کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے پشاور زلمی کے خلاف ہیٹ ٹرک کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ناصرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا بلکہ ہیٹ ٹرک کا بھی کارنامہ انجام دیا۔ محمد سمیع ٹی20 کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے سب سے زائد العمر کھلاڑی بن گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ کارنامہ 37سال 363 دن کی عمر میں انجام دیا۔اسلام اباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع پاکستان سپر لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے

چوتھے باؤلر ہیں جہاں ان سے قبل محمد عامر، جنید خان اور عمران طاہر لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ محمد سمیع کا شمار دنیا کے ان چند باؤلرز میں ہوتا ہے جنہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ دونوں میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔مجموعی طور پر کرکٹ میں 7 ہیٹ ٹرک کا اعزاز رکھنے والے محمد سمیع نے 17سال قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے خلاف ایشین ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سری لنکا کے خلاف لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…