ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ27 فروری سے شروع ہوگی

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ 27 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ کے مطابق چمپئن شپ میں

کراچی کے باکسرز حصہ لیں گے، چمپئن شپ میں جونیئر کلاس انڈر۔16 اور یوتھ کلاس انڈر۔18 کے مقابلے رکھے گئے ہیں جونیئر کلاس انڈر۔16 میں آٹھ ایونٹس جن میں 44، 46، 48، 50، 52، 54، 57 اور 60 کلوگرام جبکہ یوتھ کلاس انڈر۔18 میں 10 ایونٹس جن میں 49، 52، 56، 60، 64، 69، 75، 81، 91 اور 91 پلس کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وزن کئے جائیں گے اور ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 28 فروری کو کھیلے جائیں گے اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ پہلی قومی یوتھ مینز اینڈ ویمن باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے چمپئن شپ کے دوران کراچی باکسنگ ٹیم اور سندھ باکسنگ ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائیگا۔ یہ چمپئن شپ کراچی میں کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…